اسلام آباد : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس میں مجھے قتل کرنے کا منصوبہ تھا۔ جب عدالت پہنچا تو ایک شخص نے مجھے اشارے سے کہا یہاں آپ کو قتل کیا جا سکتا ہے میں وہاں سے نکل آیا۔ چیف جسٹس سے کہتا ہوں کہ مجھے قتل کرنے کا منصوبہ ہے تمام کیسز میں ویڈیو لنک سے پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔
عمران خان نے ویڈیو لنک پر خطاب میں کاہ کہ قانون کی بالادستی کیلئے رکاوٹیں عبورکرتے ہوئے اسلام آباد پہنچا ۔ یہ مجھے جیل بھیجنے نہیں ، قتل کرنے کامنصوبہ بنارہے تھے ۔میں عدالت میں پیش ہونے کیلئے جارہاتھا اور یہ آنسو گیس چھوڑ رہے تھے ۔ 40منٹ جوڈیشل کمپلیکس میں کھڑا رہا اور پولیس اوپر سے پتھر ماررہی تھی ۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان کی کوشش تھی کہ میرے ساتھ کوئی کارکنان عدالت نہ پہنچ سکے ۔ لاہو رسے اسلام آباد کیلئے نکلا تو پیچھے سے انہوں نے موٹروے بند کردی ۔ جو میرے ساتھ اس حکومت نے کیا کبھی ایسا تاریخ میں کیساتھ نہیں ہوا ۔ میں نے وعدہ کیا ہوا تھا کہ عدالت میں پیش ہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں پاکستانی فوج کا اور پی ٹی آئی آمنا سامنا کراکے پی ٹی آئی کے مشکلات کھڑی کریں۔ کراچی میں بھی یہی کچھ کیا گیا ، کراچی کے عوام کو بھی تقسیم کیا گیا ۔ ہم نے پرامن احتجاج کرنا ہے، ہم الیکشن چاہتے ہیں۔ ہم الیکشن چاہتے ہیں جو الیکشن چاہے وہ کیوں انارکی پھیلائے گا ۔ ہمارے کارکنوں کو تقسیم کرنے کی کوشش ہورہی ہے ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین کا قتل ہورہا ہے ۔ ہم پر جیسے تشدد کیا گیا اس کے سارے ثبوت اکٹھے کرکے انٹرنیشنل لیول پر دونگا ۔میرے گھر کے نوکروں کو ڈنڈے مار کر تشدد کیا گیا۔ ظل شاہ کو بیدردی سے انہوں نے قتل کیا اور کیس میرے اوپر ڈال دیا ۔ یہ لوگ کل سے ہمارے تمام کارکنوں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں ۔
عمران خان نے کہا کہ یہ الیکشن کرانے نہیں پی ٹی آئی یا عمران خان کو ختم کرنے آئے ہیں ۔ یہ سب ملکر کر مجھے قتل کرنے کے درپے ہیں ۔ ان کے اربوں ڈالر باہر کے ملکوں میں پڑے ہوئے انہوں نے اس ملک میں نہیں رہنا۔ اگر انہوں نے مجھے جیل میں رکھا تو یہ وہاں بھی مجھے قتل کردیں گے ۔ اب تک اللہ ہی مجھے ان دشمنوں سے بچارہا ہے ۔
عمران خان نے کہا کہ جب میں باہر نکلتا ہوں تو کوئی بھی مجھے قتل کرسکتا ہے۔ میں نے ڈیڑھ مہینے پہلے سے کہہ رہا ہوں کہ یہ لوگ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں۔میں قانون کی بالادستی کے نکلنا چاہتا ہوں مگر راستے میں رکاوٹ کھڑی کررہے ہیں۔ایک آدمی نے اشارہ سے مجھے کہا کہ نکل جائیں یہ آپ کو قتل کرنے لگے ہیں ۔