مریم نواز کے بارے میں ثاقب نثار نے انتہائی گھٹیا گفتگو کی: وزیر اعظم شہباز شریف 

03:53 PM, 20 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ثاقب نثار آڈیو لیک کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے مریم نواز کے بارے میں سابق چیف جسٹس کی گفتگو انتہائی گھٹیا ہے۔ 

وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور PTI وکیل خواجہ طارق رحیم کی آڈیو لیک میں بیٹی مریم نواز کے بارے میں گھٹیا گفتگو انتہائی قابل مذمت ہے۔خواتین کے بارے میں اس لب و لہجے اور گھٹیا سوچ کی معاشرے بالخصوص خواتین کو پر زور مذمت کرنی چاہیے۔ اجتماعی مذمت ہی معاشرے میں یہ منفی سوچ روک سکتی ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو میں خواجہ طارق رحیم سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکو فون کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ خاتون (مریم نواز) آپ کے خلاف باتیں کرتی ہے اسے کہیں باہر ٹھوک دیتے ہیں۔ 

اس پر ثاقب نثار جواب دیتے ہیں کہ کتے بھونکتے رہتے ہیں ۔ابھی ایسا نہیں کرتے  جب ضرورت پڑی تو آپ کو بتاؤں گا۔ اس پر خواجہ طارق رحیم کہتے ہیں کہ چلیں جب آپ حکم کریں گے عمل ہوجائے گا۔ 

مزیدخبریں