وزیر اعظم کا فوج اور آرمی چیف کے خلاف مہم چلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا حکم 

01:40 PM, 20 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف  نے فوج اور اس کے سربراہ کے خلاف بیرون ملک غلیظ مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے  آرمی چیف کے خلاف مہم ناقابل برداشت اور اداروں کے خلاف سازش کا تسلسل ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک محب وطن پاکستانی فارن فنڈڈ مہم کے خلاف آواز بلند کریں ۔  زہریلی سیاست کو بیرون ملک پاکستانیوں کے ذریعے پھیلا رہے ہیں۔بیرون ملک پاکستانی اس سازش کا حصہ نہ بنیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان اداروں اور ان کے سربراہوں کو اپنی گندی سیاست میں گھسیٹ کر آئین شکنی کر رہے ہیں  ۔ وزیر داخلہ ملک کے اندر اداروں کے خلاف غلیظ مہم چلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں ۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں افراتفری ، فساد اور بغاوت کو ہوا دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔  تاریخ میں پہلی بار میرٹ پر لگنے والے آرمی چیف کے خلاف مہم ملک دشمنوں کا ایجنڈا ہی ہو سکتا ہے ۔قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، شرپسندوں کے خلاف متحد ہے۔ 

مزیدخبریں