وکلا جا کر ہائیکورٹ سے ضمانت لائیں پھر باہر جاؤں گا: شبلی فراز کا کمرہ عدالت سے نکلنے سے انکار 

وکلا جا کر ہائیکورٹ سے ضمانت لائیں پھر باہر جاؤں گا: شبلی فراز کا کمرہ عدالت سے نکلنے سے انکار 
سورس: Twitter

اسلام آباد : عمران خان کے چیف آف سٹاف شبلی فراز گرفتاری کے خوف کے باعث کمرہ عدالت میں ہی موجود ہیں۔ وکلا کو کہا ہے کہ آپ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لے آئیں میں پھر باہر نکلوں گا۔ 

نیو نیوز کے مطابق حسان خان نیازی کی گرفتاری کے بعد شبلی فراز کو بھی گرفتاری کا خوف ہے ۔شبلی فراز تاحال کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ شبلی فراز نے وکلا کو ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔

شبلی فراز کے وکیل نے انہیں کہا کہ باہر پولیس کا پہرا ہے باہر نکلیں گے تو گرفتار کر سکتے ہیں۔ اپ پچھلے گیٹ سے وکلا کے حصار میں نکل جائیں۔ 

شبلی فراز نے کہا کہ عقبی گیٹ پر بھی پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔ اپ ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کریں۔تب تک میں عدالت میں ہی موجود رہوں گا۔  پی ٹی آئی کے دیگر رہنما عدالت سے روانہ ہوگئے ۔ شبلی فراز تاحال عدالت میں موجود ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں