شیریں مزاری سمیت سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن ہوگا: وزیر داخلہ 

01:00 PM, 20 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف جھوٹ پھیلانے والوں پر آپریشن کلین اپ کریں گے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری بھی تیار ہوجائیں۔ 

رانا ثناء اللہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ڈاکٹر شیریں مزاری کا بیان قابل مذمت اور لاقانونیت کی انتہا ہے، قانونی کارروائی کریں گے؛ کارروائی کے لئے ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا ہے افسران کے خلاف جھوٹ بول کر عوام کو اکسانا جرم ہے۔ سوشل میڈیا پر پولیس سمیت اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ، جھوٹ، جعلی وڈیوز پر آپریشن کلین اپ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فرض شناس افسران اور پولیس کے خلاف دہشت پھیلانا اور عوام کو بھڑکانا جرم ہیں، اس جرم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔ فارن ایجنٹ ریاست کے خلاف کھل کر سامنے آچکے ہیں، انجام کو پہنچائیں گے۔

مزیدخبریں