عمران خان کے بھانجے حسان نیازی گرفتار 

12:36 PM, 20 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ 

  

نیو نیوز کےمطابق عمران خان کے بھانجے حسا ن نیازی کوا سلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ حسان خان نیازی کو تھانہ رمنا منتقل کیا گیا ہے ۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ حسان نیازی کو پولیس ناکے پر مزاحمت کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں