لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان کے لیے ایک اور مشکل آگئی ہے۔ نیب نے عمران خان کو کل طلب کرلیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق نیب ٹیم فارن فنڈنگ کیس میں نوٹس کی تعمیل کرانے زمان پارک پہنچ گئی ہے ۔فارن فنڈنگ کیس میں نیب نے عمران خان کو کل طلب کر لیا ۔نیب کی 2 رکنی ٹیم فارن فنڈنگ کیس میں نوٹس لے کر عمران خان کے گھر پہنچی۔
فارن فنڈنگ کیس میں نیب راولپنڈی عمران خان کیخلاف تحقیقات کر رہا ہے ۔ نیب ٹیم کو عمران خان کے سیکورٹی سٹاف نے اندر جانے کی اجازت دے دی ۔ نوٹس اویس نیازی نے وصول کیا۔