لاہور : ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو دھمکی دی ہے کہ ہماری حکومت آنے دیں آپ کو دیکھ لیں گے ۔ ساری بدمعاشی نکال دیں گے۔
فواد چودھری نے نگران وزیراعلیٰ کی نیوز کانفرنس پر رد عمل میں اپنے ٹویٹ میں نے کہا کہ محسن نقوی تم جتنے بڑے غنڈے بنے ہوئے ہو دو تین ہفتے رک جاؤ تم نے جوتے بھی نہر میں چھوڑ کر بھاگنا ہے ۔۔ انا توں بدمعاش ۔
محسن نقوی تم جتنے بڑے غنڈے بنے ہوئے ہو دو تیں ہفتے رک جاؤ تم نے جوتے بھی نہر میں چھوڑ کر بھاگنا ہے ۔۔ انا توں بدمعاش
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 20, 2023
واضح رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ پولیس کی طرف بڑھنے والے ہاتھ توڑ دیں گے۔ اب بہت ہوگیا پولیس اب مار نہیں کھائے گی۔ حکومت کی رٹ قائم کرنے کے لیے پولیس کو حکم دے دیا ہے۔