حکومتی رٹ قائم کرنے کا حکم دے دیا، پولیس کی طرف بڑھنے والے ہاتھ توڑ دیں گے: نگران وزیراعلیٰ

11:34 AM, 20 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس کی طرف جو ہاتھ بڑھے گا اسے توڑ دیں گے۔ حکومت کی رٹ قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ کسی کو حق نہیں کہ پولیس پر الزامات لگائے اگر آئی جی اور ڈی پی او پر اعتماد نہیں تو پولیس کی سیکورٹی واپس کردیں۔

نگران وزیر اعلیٰ نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ جب کینال روڈ کو کھولا تو اہلکاروں  کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ پولیس کو کہہ دیا جو کرنا پڑے وہ کریں گے لیکن حکومت کی رٹ قائم کریں۔ دو روز قبل کینال وڈ کو کلیئر کروایا ،میں نے کہا تھا کہ اس  ایریا کو کھولیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  ہماری کوشش ہے ماحول  خراب نہ ہو اور نہ ہی کوئی جانی نقصان ہو ۔گزشتہ 5 سے 7 دن کے دوران ہونے والے واقعات پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

مزیدخبریں