پاکستان کو ایٹمی یا میزائل پروگرام محدود کرنے کا نہیں کہا: آئی ایم ایف 

10:09 AM, 20 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : آئی ایم ایف کی نمائندہ برائے پاکستان ایسٹر پیریز نے واضح کیا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے کو نیوکلیئر پروگرام سے جوڑنے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ ہم نے پاکستان کو ایٹمی یا میزائل پروگرام محدود کرنے کا نہیں کہا۔ 

آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیریز نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق قیاس آرائیوں میں کسی قسم کی کوئی حقیقت نہیں۔ ہمارے مذاکرات صرف معاشی پالیسی پر ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے مذاکرات معاشی مسائل اور بیلنس آف پیمنٹ کا مسئلہ حل کرنے اور معاشی استحکام کی بحالی کیلئے ہورہے ہیں۔ مذاکرات کا محور میکرو اکنامک استحکام ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسی کو کوئی حق نہیں کہ ہمیں ڈکٹیٹ کرے کہ آپ نے اتنی رینج کا میزائل پروگرام رکھنا ہے یا ایٹمی پروگرام پر بات کرے۔ 

مزیدخبریں