لندن : سکھ نوجوانوں نے بھارتی ہائی کمیشن لندن سے بھارتی پرچم اتار دیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ مودی سرکار نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکھ نوجوانوں نے خالصتان کا جھنڈا بھارتی پرچم کی جگہ لہرا دیا۔واقعہ خالصتان کی آزادی کے لیے ہونے والے مظاہرے کے دوران پیش آیا۔
لندن میں سکھ نوجوانوں نے انڈین ہائی کمیشن کے باہر سے بھارتی جھنڈا اتار کر خالصتان کا پرچم لہرا دیا ،نوجوانوں نے بھارت مردہ باد اور پاکستان ،خالصتان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے #khalistan_zindabad pic.twitter.com/xvLuBParaf
— Tayyab Saif 🇵🇰 (@m_tayyab_saif) March 20, 2023
واقعہ کے بعد بھارتی حکومت نے دہلی میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے پرچم اتارنے کے واقعے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔