لاہور : ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ کارکنوں کو گرفتار کرنے والی آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد پر اللہ کا عذاب نازل ہوگا۔ جب بات کرنا چاہتے ہیں تو گرفتاریاں شروع ہوجاتی ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ لاہور اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں میں چھاپے مارے گئے ۔پی ٹی آئی کے سیکڑوں کارکن ،دس،10سال کے بچے پولیس نے تحویل میں لیے ہیں۔ گھروں کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ چھاپوں کے دوران کارکنوں اور خواتین پر تشدد کیا گیا ۔۔ آئی جی پنجاب اورآئی جی اسلام آباد عذاب الہٰی کو دعوت دے رہے ہیں ۔ لگتا ہے کسی کے بھی ہاتھ میں کچھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے بات کرتے ہیں تو وہ کہتے ہیں ہمارے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ۔جب بات کرنا چاہتے ہیں تو بات نہیں کی جاتی اور گرفتاریاں شروع ہو جاتی ہیں۔