آپ کی موجودگی پاکستانی عوام کیلئے اعزاز ہے: وزیر اعظم کا او آئی سی کانفرنس کے شرکا کا خیر مقدم 

آپ کی موجودگی پاکستانی عوام کیلئے اعزاز ہے: وزیر اعظم کا او آئی سی کانفرنس کے شرکا کا خیر مقدم 
سورس: File

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے لیے آنے والے شرکا کو خوش آمدید کہا ہے۔ 

انہوں  نے  اپنے ٹویٹ میں  کہا  کہ  غیر ملکی وزرائے خارجہ،وفود اور او آئی سی ممبران غیر ملکی مبصرین اور تنظیموں کو48 ویں او آئی سی اجلاس میں شرکت پر  خوش آمدید کہتا ہوں۔

وزیر اعظم نے لکھا کہ اجلاس میں ’’اتحاد، انصاف اور ترقی‘‘ کے مرکزی موضوع کے تحت وسیع گفتگو ہو گی۔پاکستانی عوام آپ کی موجودگی اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہے۔

مصنف کے بارے میں