پاکستان اور کینیڈا کی کمپنی کے درمیان ریکوڈک کی بحالی کیلئے معاہدہ 

08:13 PM, 20 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاق اور بلوچستان کی حکومتوں نے ریکوڈک منصوبے کی بحالی کیلئے کینیڈا کی بیرک گولڈ کارپوریشن کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد میں ہونے والی دستخطوں کی تقریب میں موجود تھے۔معاہدے پر وفاق اور بلوچستان کی حکومتوں کے نمائندوں اور بیرک گولڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر مارک برسٹو کی قیادت میں کارپوریشن کے ایک وفد نے دستخط کئے۔

نئے منصوبے کی پچاس فیصد ملکیت BARRICK گولڈ کے پاس ہو گی۔ بقیہ پچاس فیصد حصص پاکستان کی ملکیت ہونگے۔ وزیراعظم کے وژن کے مطابق حکومت بلوچستان کانوں کی کھدائی کے اخراجات برداشت کرے گی اور اخراجات کا کچھ حصہ وفاقی حکومت بھی ادا کرے گی۔سرمایہ کاری سے روزگار کے آٹھ ہزار نئے مواقع پیدا ہوںگے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بلوچستان کی ترقی اور صوبے کے کم ترقی یافتہ علاقوں کی فلاح وبہبود پر زور دیا۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ اس سرمایہ کاری سے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر ترقی شروع ہو گی جو صوبے کے عام لوگوں کا معیار زندگی بدل دے گی۔

مزیدخبریں