اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے نیوٹرل کو جانور کہنے پر ابھی تک معافی نہیں مانگی اور اب عمران خان اپنی شوشل میڈیا ٹیم سے اداروں کے خلاف پرپیگنڈا کرا رہا ہے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں آئی ایس پی آر اور اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس بات کا نوٹس لیا جائے کہ پی ٹی آئی کو سوشل میڈیا ٹیم اور ارکان قومی اسمبلی وزیر اعظم کے کہنے پر اداروں کے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔ یہ چاہتے ہیں ادارے نیوٹرل نہ رہیں ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کو پاکستان کی دشمنی میں وزیر اعظم بنایا گیا تاکہ ملک کی معیشت کو تباہ کیا جا سکے۔ عمران خان کو سی پیک ختم کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔