سپیکر نے آئین توڑا، عمران خان کے دن گنے جا چکے، ان سے کرپشن کا حساب لیں گے: بلاول 

06:54 PM, 20 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور سپیکر قومی اسمبلی نے آئین توڑا ہے۔ جیتنے والا کپتان میچ سے نہیں بھاگتا جسے شکست نظر آ رہی ہو وہ بھاگتا ہے۔ اس بزدل عمران خان  کو پہلے دن سے شکست نظر آ رہی ہے اس لیے وہ چاہتا ہے کہ وہ نہیں کھیل سکتا تو وہ کسی نہیں کھیلنے دے گا۔ 

اسلام آباد میں پی پی رہنماؤں کے ساتھ نیوز کانفرنس میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسپیکر نے آئین نے پاکستان پر عمل نہیں کہا سپریم کورٹ کے پاس آئینی پٹیشن موجود ہے۔ عمران خان جھوٹا اور پراپیگنڈا کر رہا ہے۔ عمران خان ایک ضمنی انتخاب نہیں جیت سکتا تو آپ کا مستقبل کیا ہوگا؟

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کے آخری دن شروع ہوچکے ہیں۔ آپ کو اپنی کرپشن اور معاشی پالیسیوں کا حساب دینا پڑے گا۔ 

مزیدخبریں