پاکستان اور مصر دو طرفہ تجارت بڑھانے پر متفق 

پاکستان اور مصر دو طرفہ تجارت بڑھانے پر متفق 
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان اورمصرنے اپنی دوطرفہ تجارت بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے مصر کے ہم منصب سامح سوکری کے درمیان اسلام آباد میں ایک ملاقات کے دوران کیا گیا۔

نیو نیوز کے مطابق ملاقات میں اہم علاقائی اور عالمی امور ، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔شاہ محمود قریشی نے پاکستان کا دورہ کرنے پر اپنے مصر کے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا جو اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال کے دوران پاکستان اور مصر کی قیادت کے درمیان بڑھتے ہوئے اعلی سطح کے روابط سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔مصر کے وزیر خارجہ نے پرتپاک خیرمقدم اور مہمان نوازی پر شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

مصنف کے بارے میں