وزیر اعظم عمران نے منحرف ارکان اسمبلی کو کہا ہے کہ میں آپ کے باپ کی طرح ہوں ۔ میں جو کچھ کہوں گا آپ کی بہتری کے لیے کہوں گا۔
درگئی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ جتنا مرضی کہیں میں ہمارا ضمیر جاگ گیا ہے اور عمران خان برا ہے لیکن لوگوں کو پتا ہے کہ آپ نے خود کو بیچا ہے۔ ایم این ایز سن لیں سارا پاکستان یہ سمجھے گا کہ آپ نے اپنے ضمیر کا سودا کیا ہے۔
انہوں نے منحرف ارکان اسمبلی کو کہا کہ آپ لوگوں کا شادیوں میں جانا مشکل ہوجائے گا ۔ آپ کے بچوں سے کوئی شادی نہیں کرے گا۔ سکولوں میں آپ کے بچوں کا مذاق اڑایا جائے گا۔
جو ایم این ایز غلطی کربیٹھے ہیں ان کو میں دعوت دیتا ہوں کہ واپس آجائیں میں ان کو معاف کردوں گا۔ میں آپ کے باپ کی طرح ہوں باپ اپنے بچوں کی غلطیاں معاف کردیتا ہے۔ خدا کیلئے اپوزیشن کے ساتھ نہ جانا۔