اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کیساتھ ساتھ او آئی سی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ہنماؤں کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی ، پرویز خٹک، عمران اسماعیل، اسد قیصر، شیخ رشید اور علی زیدی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی اور او آئی سی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے علاوہ 27 مارچ کو ڈی چوک میں جلسے کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطوں پر بریفنگ دی گئی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف ارکان کے ساتھ رابطوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ پرویز خٹک نے ترین گروپ کیساتھ رابطوں سے اجلاس کے شرکاءکو آگاہ کیا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس
02:37 PM, 20 Mar, 2022