صنعا: یمن کے صوبے البیضاء میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش نے لوگوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق یمن کے صوبے البیضاءکے علاقے رداع شہر کے الہلال الطبی اسپتال میں ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی جس کی ایک آنکھ اور ایک ہی بصری رگ تھی، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ ’سائکلوپیا‘ نامی بیماری ہے جس کے سبب بچے کے چہرے پر آنکھ کا ایک سوراخ تھا۔ اسپتال کے مطابق بچہ پیدائش کے کچھ گھنٹوں بعد ہی انتقال کر گیا۔
یمن سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی کریم زارعی نے عجیب الخلقت بچے کی تصویر پوسٹ کی اورلکھا کہ تقریبا پانچ صدیوں میں دنیا بھر میں صرف چھ بچے ایسے پیدا ہوئے ہیں جن کی ایک آنکھ تھی۔ 1665ء میں پہلی بار کسی ایسے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کی ایک آنکھ تھی۔