نامور میزبان وصی شاہ اور کامیڈین ہنی البیلا نئی بات میڈیا گروپ کا حصہ بن گئے

11:14 PM, 20 Mar, 2021

لاہور: معروف شاعر، صحافی، ڈرامہ و کالم نگار اور منجھے ہوئے میزبان وصی شاہ کا شمار ملک اور بیرون ملک ۔ایک ہر دل عزیز شخصیت کے طور پر ہوتا ہے۔ بیک وقت اعلی پائے کا ادبی ذہن اور سینس آف ہیومر رکھنے والے وصی شاہ کے دنیا بھر میں لاکھوں مداح ہیں۔

اچھی اور بڑی خبر یہ ہے کہ وصی شاہ اب نئی بات میڈیا نیٹ ورک سے منسلک ہو گئے ہیں۔ نیو نیوز کی اسکرین سے انہیں عنقریب ایک رنگا رنگ پروگرام میں میزبانی کرتے دیکھا اور سنا جا سکے گا۔

ناصرف یہ بلکہ نیو نیوز کے ناظرین ملک کے صف اول کے کامیڈینز اور جگت بازوں میں شمار ہونے والے ہنی البیلا کو بھی اسی پروگرام میں مسکراہٹیں بکھیرتا دیکھیں گے۔ اپنے والد اور لیجنڈی فنکار البیلا کی طرح ہنی البیلا بھی تھیٹر کی جان تصور کئے جاتے ہیں۔ حاضر جوابی اور جگت بازی کی بے مثال صلاحیتیں انہیں اس طرز کے دیگر فنکاروں سے منفرد بناتی ہیں۔

نیو نیوز کے ناظرین دل تھام کر بیٹھیں کیونکہ جلد آنے والا ہے پُر لطف گفتگو اور قہقہوں سے سجا ایک شاندار پروگرام جس میں وصی شاہ اور ہنی البیلا جگمگاتے اور آپ کو ہنساتے نظر آئیں گے۔

مزیدخبریں