اسلام آباد: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار اور ان کی صحت یابی کے لیے دعاکی ہے۔
مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مجھے پتا چلا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس پر ہم ان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ طارق جمیل نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں جلد مکمل صحت کے ساتھ تندرستی عطا کرے۔
I have come to know that Prime Minister @ImranKhanPTI has tested positive for COVID. May Allah grant him full & speedy recovery.
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) March 20, 2021
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشری بی بی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ان کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے، ان کی صحت اچھی ہے اور انہيں کورونا کی معمولی نوعیت کی علامات ہیں ، انہیں فوری علاج کی ضرورت نہیں ہے۔
وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی وزیراعظم عمران خان کے کورونا سے جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے بھی وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پر اپنے بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دعا ہےعمران خان جلدکورونا سے صحت یاب ہوں۔ ہمیں بطور لیڈر احتیاطی تدابیر اختیارکرنی چاہیے اور ماسک پہننا چاہیے۔
وزیراعظم میں کورونا کی تشخیص کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔