کراچی:انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی،فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں90پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید156.90روپے سے گھٹ کر156روپے اور قیمت فروخت157روپے سے گھٹ کر156.25روپے پر آ گئی۔
ہفتے کے اختتام پر اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 85پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید156.90روپے سے کم ہو کر156روپے اور قیمت روخت157.10روپے سے کم ہو کر156.25روپے پر آ گئی ۔
دوسری طرف عالمی منڈی میں سونے کے نرخوںمیںاضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 800روپے اضافے سے 1لاکھ8ہزار اور دس گرام سونے کی قیمت 686روپے اضافے سے 92ہزار593روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1370 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔
بشکریہ(نئی بات)