بھارتی وزیر اعظم مودی کا وزیر اعظم عمران خان کیلئے نیک  تمنائوں کا اظہار 

08:00 PM, 20 Mar, 2021

اسلام آباد :وزیر اعظم پاکستان عمران خان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آپ جلد اس بیماری سے نجات پا لینگے ۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے وزیر اعظم پاکستان جلد صحتیاب ہو جائینگے ،مودی نے کہا وہ وزیر اعظم عمران خان کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی طبعیت بہتر ہے اور وہ ہشاش بشاش ہیں، ان میں کورونا کی علامات بہت معمولی نوعیت کی ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل  وفاقی وزیر اسد عمر نے عالمی وبا کی تیسری لہر سے متعلق عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی یہ لہر زیادہ خطرناک ہے ،اس وائرس سے اگرخاندان کا ایک فرد متاثر ہوتا ہے تو باقی بھی وبا میں مبتلا ہو جاتے ہیں ،بہت سے ایسے لوگ بھی ہیں نہیں جنہیں دوسری دفعہ کورونا کی شکایت ہوئی ہے ،اس وقت برطانیہ کاکوروناوائرس ملک میں پھیل چکا ہے،برطانیہ میں ہونے والاوائرس زیادہ آسانی سے پھیلتا ہے،2 نئے وائرس جن میں ساؤتھ افریقہ اور برازیل کا وائرس ہے وہ خطرناک ہے،انہوں نے کہا جو لوگ ان 2 ممالک میں رہ کر پاکستان آئیں گے انہیں روک دیا جائے گا۔

اسد عمر کا کہنا تھا الحمدللہ وزیراعظم عمران خان خیریت سے ہیں،وزیراعظم کو ویکسین لگنے سے پہلے انفیکشن ہوچکا تھا،عوام کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا 10 دن کے لگ بھگ قرنطینہ کا عرصہ ہوتا ہے،بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں دو سری دفعہ بھی کورونا ہوا ہے ،انہوں نے کہا پاکستان میں کورونامریضوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر مختلف فیصلے کر رہے ہیں،پاکستان میں معمر افراد کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے،3 ہفتے کے بعد ویکسین لگوانے والوں کی دوبارہ ویکسی نیشن کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں