اسلام آباد:اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ فہرست کے مطابق زیادہ خوش رہنے والے ممالک میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، رپورٹ میں فِن لینڈ کو دنیا کا خوش ترین ملک قرار دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال پاکستانیوں کی خوشیوں میں کمی کا سال رہا،لیکن مجموعی طور پر پاکستان اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ میں بھارتیوں سے آگے نکل گیا ، عالمی ادارے نے خوش رہنے کی درجہ بندی رپورٹ جاری کر دی، فہرست میں دوسرے نمبر پر آئس لینڈ اور تیسرے پر ڈنمارک موجود ہے۔ سوئٹرز لینڈ چوتھی اور ہالینڈ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ امریکہ چار درجے ترقی کے بعد اٹھارہ سے چودہ نمبر پر آ گیا ہے،خوش رہنےوالوں میں پاکستانی ،بھارتیوں سےآگےنکل گئے ،پاکستان کا نمبر 105،جبکہ بھارت کا نمبر 139واں ہے ،گزشتہ سال پاکستان کا نمبر 67تھا اور بھارت 149 ممالک کی فہرست میں 144 نمبر پہ تھا۔
اس رپورٹ میں گیلپ ڈیٹا کا استعمال کیا گیا ہے جس میں 149 ممالک کے لوگوں کو اپنی خوشی کا درجہ دینے کے لئے کہا گیا تھا۔ اس فہرست میں ہندوستان 139 ویں پوزیشن پر موجود ہے صرف برونڈی ، یمن ، تنزانیہ ، ہیٹی ، مالاوی ، لیسوتھو ، بوٹسوانا ، روانڈا ، زمبابوے اور افغانستان کو ہندوستان سے زیادہ ناخوشگوار قرار دیا گیا۔ بھارت کے ہمسایہ ممالک میں پاکستان دنیا کا 105 واں خوش ترین ملک ہے، جبکہ چین 84 ویں، نیپال 87، بنگلا دیش 101، میانمار126 اور سری لنکا 129 ویں نمبر پر موجود ہے۔
دوسری طرف کورونا کے حملوں ،بے روزگاری اور ڈھیروں مالی پریشانیوں کی وجہ سے پاکستانیوں کی مسکراہٹیں سمٹنے لگیں ہیں ،پاکستان میں خوش رہنے والوں کا گراف گرنے لگا ،رواں سال پاکستان کا 105واں نمبرہے،یوں پاکستان کی رینکنگ میں 38درجہ کی تنزلی ہوئی ۔