عوام کو موجودہ خطرناک لہر کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا چاہئے،شبلی فراز

04:13 PM, 20 Mar, 2021

اسلام آباد :سینیٹرشبلی فراز نے وزیر اعظم عمران خان کی صحت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شق نہیں وزیر اعظم خود کوبہت فٹ رکھتے ہیں ،وزیرا عظم بہت زیادہ احتیاط بھی کرتے ہیں ،صرف سلیکٹڈ لوگوں سے ہی ملتے ہیں،وزیراعظم جیسے انتہائی فٹ رہنے والےافراد بھی اس وائرس سے متاثر ہوئےہیں ،اس لیےعوام کو ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کرتے ہوئے احتیاط برتنی چاہیے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کورونا کی تیسری لہر پہلی دونوں لہروں سے زیادہ خطرنا ک ہے اگر عمران خان جیسا انتہائی فٹ انسان بھی اس وائرس سے متاثر ہو سکتا ہے تو عوام کو موجودہ لہر میں زیادہ سے زیادہ احتیاط کرنی چاہے ،اس وقت پوری قوم وزیراعظم عمران خان کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہے،وزیراعظم عمران خان نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے،امید ہے وزیراعظم بہت جلد دوبارہ ہمارے درمیان ہوں گے۔

انہوں نے کہا عالمی وبا کی تیسری لہر میں بدقسمتی سے ایس او پیز پر زیادہ عملدر آمد نہیں ہورہا ،عوام کو این سی او سی نے جو ایس او پیز بنائے ہیں اس پر سختی سے عملدرآمد کرنا چاہئے،عوام کو موجودہ خطرناک لہر کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا چاہئے،انہوں نے کہا تمام تر احتیاط کے باوجود کہیں نہ کہیں تو انسان متاثر ہو جا تا ہے ،عوام احتیاط کیلئے ماسک کا استعمال کریں اور ہاتھوں کو بار باردھوئیں۔

واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیراسدعمرنے کورونا کی تیسری لہر سے عوام کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی وبا کی تیسری لہر پہلی دو لہروں سے کہیں زیادہ خطرناک ہے ،کورونا کی موجودہ لہر لندن کے وائرس کا نیاورژن ہے،اس وائرس سے اگر خاندان کا ایک فرد متاثر ہو تو باقی بھی ہو جاتے ہیں،بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہیں دوسری بار بھی کورونا ہوا ہے،اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونامریضوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر مختلف فیصلے کر رہے ہیں۔

عوام کو آگاہی فراہم کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا 10 دن کے لگ بھگ قرنطینہ کا عرصہ ہوتا ہے،بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں دو سری دفعہ بھی کورونا ہوا ہے ،انہوں نے کہا پاکستان میں کورونامریضوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر مختلف فیصلے کر رہے ہیں،پاکستان میں معمر افراد کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے،3 ہفتے کے بعد ویکسین لگوانے والوں کی دوبارہ ویکسی نیشن کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں