باربی ڈول ناسا کی ٹیم کے ساتھ خلا میں جائیگی 

03:20 PM, 20 Mar, 2021

نیویارک : باربی ڈول بھی ناسا کی ٹیم کے ساتھ خلا میں جانے کو تیار ہوگئی ہے ۔

روس کی واحد خلاباز سے متاثر دنیا کی مقبول ترین باربی ڈول کا نیاایڈیشن متعارف کرا دیا گیا ہے ۔ 

کمپنی کاکہناہے کہ نئی باربی ڈول متعارف کرانے کا مقصد نوجوان لڑکیوں کی سائنس ، ٹیکنالوجی ، انجیرینگ اور تحقیق کے شعبوں میں حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ 

36 سالہ انا کیکینا روس کی پہلی خاتون ہیں جو کہ خلاف کا سفر کرنے جارہی ہے ، اٹھاون برس قبل ویلیٹینا تریشکو خلا میں جانے والی دنیا کی پہلی خاتون بنی تھیں ۔

اس روسی خاتون خلاباز کے ساتھ معفروف باربی ڈول بھی جائیگی ۔ روسی خلائی ایجنسی کا کہناہے کہ خلا باز باربی ڈول یہ پیغام دیتی ہے کہ کوئی بھی خواب حقیقت میں تبدیل ہوسکتا ہے ، آپ کو خؤد پر یقین کرنا اور آگے بڑھنے کی صورت ہے ۔ 

اس سے قبل باربی ڈول کو ڈاکٹر کے روپ میں بھی پیش کیا گیا تھا۔  

مزیدخبریں