تھرپارکر " تھررنگ میلہ" دوسرے روز بھی جاری

01:54 PM, 20 Mar, 2021

تھرپارکر :" تھررنگ میلہ مٹھی " تین روزہ  تھر رنگ میلہ  دوسرے روز بھی جاری ہے جس میں پورے تھر پارکر سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھر کی ثقافت کے رنگ جا بجا نظر آرہے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق تھر میں کام کرنے مختلف اداروں نے  جہاں تھری لباس کی نمائش کی  وہیں تھر کے کھانے بھی دیکھنے کو ملے  تھر کے کھانے چبڑ گوار  باجرہ اور دیگر فصلیں بھی دیکھنے کو ملیں گی ۔ 

 

میلے کے شرکا کا کہناتھاکہ تھر کے علاقے کی سبزیاں جو کہ بغیر کسی کھاد اور دیگر زرعی ادویات کے ہوتی ہیں ،تھرپارکر میں ہونے والی فصلیں موسمی اور دیر پا رہنے والی ہوتی ہیں ۔  این جی اوز کی جانب سے  میلے اسٹال لگانے کا مقصد ہے کہ تھری کھانوں کو فروغ دینا  ہے ۔

تھر کے  کھانے نہ صرف تھر میں پسند کئے جاتے بلکہ بیرونی ملک اورملک کے دیگر اضلاع سے آنے والے سیاح کو بھی پسند آتے ہیں۔

مزیدخبریں