پیرمحل ,موبائل شاپ مالکان نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیے

12:34 PM, 20 Mar, 2021

پیرمحل میں تحصیل انتظامیہ کی ایماء پر موبائل شاپ مالکان نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیےمین بازار،صدر بازار رجانہ روڈ پر موبائل شاپس کاروباری سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ تحصیل انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے میں بری ناکام  ہوگئی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی دوسری بڑی لہر میں عوام کو حفاظتی اقدام اپنانے کے حکومتی احکامات میں ہفتہ اتوار کو میڈیکل سٹور،کریانہ سمیت دیگر ضروریات کی دکانوں کو استثناء دیتے ہوئے باقی تمام کاروباری مراکز کو مکمل طور پر بند رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں،

لیکن پیرمحل انتظامیہ نے موبائل شاپ مالکان سے ساز باز ہو کر دکانیں کھولنے کی کھلی چھٹی دے دی شہر کے مین بازار اور شاہراؤں پر موبائل شاپ مالکان دکانیں کھول کر حکومتی رٹ کو کھلے عام چیلنج کر رہے ہیں وہی انتظامیہ اہلکاروں نے تمام کاروباری مراکز بند کروا کر اپنی ایما پر موبائل شاپ مارکیٹس کھولنے کی اجازت دے دی۔

جس پر تاجر تنظمیوں میں تشویش کی لہر قائم ہو گئی وہی تاجر تنظمیوں   نےحکام بالا سے فی الفور نوٹس لیکر موبائل شاپس کو فوری بند کروانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ 

مزیدخبریں