کورونا پھیل رہا ہے،احتیاط نہ کی تو صورتحال ہاتھ سے نکل جائے گی: ڈاکٹر فیصل سلطان

11:59 AM, 20 Mar, 2021

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز کی شرح 4.5 فیصد سے بڑھ کر 9.5 فیصد پر آگئی ہے۔ کورونا کے روکنے  میں انتظامی ایکشن کمزور دکھ رہا ہے۔پنجاب کے شہروں میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔کورونا کیسز کا دباؤ اسلام آباد، پنجاب اور پشاور میں دکھائی دے رہا ہے۔

این سی او سی کے اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ  احتیاط نہ کی گئی تو صورتحال ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔ کیسز بڑھنے سے ہیلتھ سسٹم پر دباؤ آجاتا ہے۔ انتظامیہ سےاپیل ہےکوروناصورتحال کوسنجیدہ لیاجائے۔ شہری  احتیاط کریں ،ماسک کااستعمال  کریں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ  گزشتہ چند دن میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ کورونا کیسز کی شرح 4.5  سے بڑھ کر 9 فیصد پر آگئی ہے،۔شہریوں نے   ایس او پیز پر عمل  کرناچھوڑ  دیا۔ سترسال کی عمر کے افراد قریبی سینٹر سے ویکسین لگواسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ  ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال دوبارہ خطرناک ہوگئی ہے۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.5 تک پہنچ گئی۔ حکومت نے سخت فیصلوں کا اعلان کردیا۔ 

این سی او سی کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا سے  مزید 42 اموات رپورٹ ہوئیں۔ مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار 799 ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 40 ہزار 946 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ مزید 3 ہزار 876نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ23 ہزار135  ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 446 افراد کورونا سے صحت یاب۔ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 79 ہزار 760 ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 29 ہزار576  ہو گئی۔

مزیدخبریں