شجاع آباد: بہاولنگر باراتیوں نے بس پر چڑھ کر نوٹوں کے ساتھ چاندی کے سکے اور انگوٹھیاں بھی نچھاور کیں ایک گھنٹہ تک نوٹوں کی بارش لوٹنے والوں کی موجیں لگ گئیں فون کرکے دیگر ساتھیوں کو بھی بلاتے رہے ۔
تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں باراتیوں نے بس پر چڑھ کر نوٹوں کی ایک گھنٹہ بارش کرتے ہوئے شادی کو یادگار بنادیا ،شجاع آباد سے بہاولنگر آنے والی بارات جب دولہن لیکر واپس جانے لگی تو باراتیوں نے نوٹوں کے ساتھ چاندی کے سکے اور انگوٹھیاں بھی نچھاور کیئے۔
اس موقع پر پیسے لوٹنے والوں کی موجیں لگ گئیں ،نوٹوں سے جھولیاں بھر لینے کے بعد پیسے جمع کرنے والے فون پر کال کرکے ساتھیوں کو بلاتے رہے، عینی شاہدین کے مطابق براتیوں نے دس لاکھ سے زائد کے نوٹ لٹادیے۔