امریکی صدر طیارے پر چڑھتے ہوئے لڑکھڑاگئے

10:42 AM, 20 Mar, 2021

نیو یارک: روسی صدر نے مناظرے کا چیلنج کیا دیا ، امریکی صدر لڑکھڑا ہی گئے ۔ امریکی صدر ائیرفورس ون پر سوار ہوتے ہوئے سیڑھیوں پر 3 مرتبہ لڑکھڑا گئے ۔ 78 سالہ جو بائیڈن کو کوئی چوٹ نہیں آئی لیکن مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گئے ۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے امریکی ہم منصب جوزف بائیڈن کو آن لائن مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں میرے ساتھ گفتگو کریں تاکہ دنیا کو پتا چل سکے کہ حق پر کون ہے۔

 خیال رہے کہ ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے ردعمل جوبائیڈن کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنے روسی ہم منصب کو ایک قاتل سے تشبیہ دیدی تھی ۔ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران جب میزبان نے جوبائیڈن سے پوچھا کہ کیا آپ پیوٹن کو ایک قاتل سمجھتے ہیں ، اس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہاں میں بالکل انھیں ایسا سمجھتا ہوں ۔

اس بیان کے بعد روسی حکومت کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا سفیر امریکا سے واپس بلا لیا تھا ۔ اب صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے بھی جوبائیڈن کے بیان کا جواب دیتے ہوئے مناظرے کا چیلنج دیدیا گیا ہے ۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جوزف بائیڈن میرے ساتھ آن لائن اوپن چیٹ کریں ۔ انھیں یہ کام بغیر کسی تاخیر سے کرنا چاہیے ۔ ہم ناصرف آپسی تعلقات جبکہ تمام دنیا کے امور پر بھی گفتگو کریں گے ۔

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ اس مناظرے میں جوبائیڈن میرے ساتھ سٹریجیکل ایشو ، خطے کے استحکام اور عالمی وبا سمیت دنیا کے دیگر مسائل پر میرے ساتھ بات کریں لیکن صرف شرط یہی ہے کہ یہ تمام باتیں براہ راست نشر ہوں ۔

بشکریہ (نئی بات)

مزیدخبریں