نیویارک : اینڈ رائیڈ فونز کی بیٹری کو کیسے جلدی جارج کیا جائے اس کا حل بھی سامنے آگیا ہے ۔
سب سے پہلے تو یہ بات اپنے ذہن میں بٹھا لیں کہ کچھ ایپلیکشنز سمارٹ فون کی بیٹری کو تیزی سے خرچ کرتی ہیں ۔ دوسری بات جو اہم ہے وہ یہ ہے کہ فون کی سکرین جتنی بڑی ہوگی اس کی بیٹری اتنی ہی تیزی سے ختم ہوگی ۔
بیٹری کی صلاحیت ایم اے ایچ ملی ایمپئئیر آور میں ناپی جاتی ہے ، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بیٹری میں کتنے چارج کا سٹور ہے ۔
خیال رہے کہ جس چارجر کے زیادہ ایمپئیر اور وولٹیج یا واٹ ہوں گے ، وہ چارجز زیادہ تیزی کے ساتھ فوج چارج کرے گا۔ جسے ریپڈ چارجز کہا جاتاہے ۔
لیکن ہر فون کے لیے ریپڈ چارجز صحیح بھی نہیں آئی فون چھے صرف ایک اعشاریہ چھے ایمپئیر کو سپورٹ کرتاہے ۔
اس کے علاوہ فون چارجنگ کے ماہر جسے سلورمین کہتے ہیں کہ سستے اور غیر معیاری چارجر سے بجلی لیک ہوتی ہے جو دھیرے دھیرے بیٹری کو نقصان پہنچاتی ہے ۔
موبائل فون کو لیپٹ ٹاپ یا کمپیوٹر سے جوڑ کر چارج زیادہ دیر سے ہوتا ہے ۔ اس لیے ماہرین کے مطابق صرف موبائل کے اپنے چارجر سے چارج کرنے پر موبائل تیزی سے چارج ہوتا ہے ۔