پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے ،فردوس عاشق اعوان

02:42 PM, 20 Mar, 2020

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے ،نزلہ زکام بخار یاکسی بیماری میں مبتلا ملازمین گھر سے کام کریں ،دفاتر میں ڈے کیئرسنٹرز بند رہیں گے ،پبلک سروس ڈیلیوری کے تمام دفاتر بند رہیں گے ۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے ،حکومت نے 15 دنوں کیلئے وفاقی دفاتر اور ملازمین کیلئے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ اہم امور پر سٹاف،افسران اپنی حاضری یقینی بنائیں گے ،نزلہ زکام بخار یاکسی بیماری میں مبتلا ملازمین گھر سے کام کریں ،معاون خصوصی کاکہناہے کہ دفاتر میں ڈے کیئرسنٹرز بند رہیں گے ،پبلک سروس ڈیلیوری کے تمام دفاتر بند رہیں گے ،ایکسائز اینڈٹیکسیشن ،پراپرٹی دفاتر اور بیوٹی سیلون بھی بند رہیں گے ،شاپنگ مالزرات10بجے بند کردیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں