پلی بارگین کر لیں ، مریم نواز کل کے بجائے آج باہر چلی جائیں ، فواد چوہدری

 پلی بارگین کر لیں ، مریم نواز کل کے بجائے آج باہر چلی جائیں ، فواد چوہدری


نیویارک :وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  فواد چوہدری نے کہا ہے کہ   پلی بارگین کا طریقہ کار قانون کے اندر موجود ہے۔ پلی بارگین کرلیں اور مریم نواز کل کے بجائے آج  باہر چلی جائیں، ہماری جماعت آج اقتدار میں ہے تو اس میں میڈیا کا بڑا کردار ہے۔

نیویارک میں انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پاکستان کا ایک بہت اہم ادارہ ہے،۔ 2000 ء کے بعد پاکستان جس چیز پر فخر کرسکتا ہے اس میں میڈیا کی آزادی بھی شامل ہے،یہ تاثر غلط ہے کہ ہماری حکومت کے دور میں میڈیا کی آواز کو کم کیا جاسکے، ہماری جماعت آج اقتدار میں ہے تو اس میں میڈیا کا بڑا کردار ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کو معلوم ہے نواز شریف اور زرداری کے اوپر کوئی کیس جھوٹا نہیں،۔ ہم تو بس کہتے ہیں پیسے دے دیں۔ پلی بارگین کا طریقہ کار قانون کے اندر موجود ہے۔ پلی بارگین کرلیں اور مریم نواز کل کے بجائے آج چلی جائیں۔کورونا وائرس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں واپس جاتے ہی اپنے آپ کو قرنطینہ بھی کروں گا۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں این آئی ایچ کی لیب میں کورونا کے معاملے پر کام ہو رہا ہے۔کورونا وائرس کے پھیلائو کے باعث بڑے معاشرتی اثرات سامنے آئیں گے۔

وزیراعظم کی کمٹمنٹ ہے غریب لوگوں کو مشکلات سے بچائیں۔ 192ارب روپے کا احساس پروگرام چل رہا ہے جبکہ دیہاڑی دار طبقے کیلئے پیکیج پر بھی بات چیت جاری ہے۔