دل میں کسی کیلئے بغض نہیں رکھتی او ر ایسے ہی لوگ میرے زیادہ قریب ہیں :مدیحہ شاہ

11:22 AM, 20 Mar, 2020

لاہور: نامور اداکار ہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ دل میں کسی کیلئے بغض نہیں رکھتی او ر ایسے ہی لوگ میرے زیادہ قریب ہیں ،حقیقی خوشی وہی ہوتی ہے جو آپ کے قلب کو سکون دے اور ایسی خوشی صرف دوسروں کی مدد اور ان سے اچھا برتاﺅ کر کے حاصل ہوتی ہے ۔

مدیحہ شاہ نے کہا کہ بد قسمتی سے آج ایسے حالات پیدا ہو گئے ہیں کہ لوگ مسکراہنابھول گئے ہیں جس کی وجہ سے دل بہت دکھی ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ زندگی بہت مختصر ہے کسی لئے دل میں بغض رکھنے کی بجائے پیار محبت بانٹنا چاہیے اور اس سے قلب کوحقیقت راحت ملتی ہے ۔

مدیحہ شاہ نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میری وجہ سے کسی کی دل آزاری نہ ہو اور کبھی جانے انجانے میں ایسا ہو جائے تو میں فوری معذرت کر لیتی ہوں۔

مزیدخبریں