یونس ڈاگھا نئے سیکرٹری خزانہ تعینات، نوٹیفکیشن جاری

11:37 PM, 20 Mar, 2019

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے یونس ڈاگھا کو نیا سیکرٹری خزانہ تعینات کر دیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ موجودہ سیکرٹری خزانہ عارف احمد خان کل ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر یونس ڈاگھا کو سیکرٹری خزانہ تعینات کر دیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی کا اطلاق بائیس مارچ سے ہوگا۔

یونس ڈاگھا سیکرٹری تجارت کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے یونس ڈاگھا کا تعلق سندھ اربن سے ہے اور انھوں نے 22 اکتوبر 1985ء میں سول سروس جوائن کی اور 22 اپریل 2022ء کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ یونس ڈاگھا کا تعلق 13ویں کامن سے ہے۔ موجودہ سیکرٹری خزانہ عارف احمد خان کل ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں