نواز شریف کی طبعیت معمول کے مطابق ہے غلط بیانی نہ کی جائے: شہباز گل

10:23 PM, 20 Mar, 2019

لاہور :  وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت معمول کے مطابق ٹھیک ہے، گزارش ہے کہ غلط بیانی نہ کی جائے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ میری ‏جیل حکام سے بات ہوئی ہے۔ آج نواز شریف صاحب نے صبح 9 بجے ناشتہ کیا جس میں انہوں نے دو انڈے اور روٹی کھائی جبکہ دوپہر میں کریلے، چکن اور تازہ سلاد لیا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ نواز شریف کی طبیعت معمول کے مطابق ٹھیک ہے۔ گزارش ہے غلط بیانی نہ کریں اور اپنے معصوم ورکرز کو بیوقوف نہ بنائیں۔ حکومت کی طرف سے اجازت ہے جس جس نے کل ملنا ہے ضرور ملاقات کریں۔

جیل حکام سے بات ہوئی ہے آج نوازشریف صاحب نےصبح 9بجے ناشتہ کیا.دو انڈے اور روٹی کھائی. دوپہر میں کریلے, چکن اور تازہ سلاد لیا-طبیعت معمول کے مطابق ٹھیک ہے گزارش ہے غلط بیانی نہ کریں اپنے معصوم ورکرز کو بیوقوف نہ بنائیں. حکومت کی طرف سے اجازت ہے جس جس نے کل ملنا ہے ضرور ملاقات کریں

مزیدخبریں