وٹامن ڈی کی  کمی ہڈیوں کی  بیماریوں کا باعث بنتی ہے

08:53 PM, 20 Mar, 2019

لندن : وٹامن ڈی کی  کمی ہڈیوں کی  بیماریوں کا باعث بنتی ہے ، 10 مائیکرو گرام وٹامن ڈی   روزانہ لینا ضروری ہے ۔  

 ماہرین کے مطابق،  بچوں کو روز مرہ خوراک سے مطلوبہ تعداد میں وٹامن ڈی نہیں مل سکتا جبکہ اس کی کمی سے ان میں ریکیٹس نامی خطرناک بیماری جنم لے سکتی ہےجو ہڈیوں کی بڑھوتری میں رکاوٹ اور ان کے ٹیرھے پن کا باعث بن سکتی ہے،وٹامن ڈی حاصل کرنے کاسب سے بڑا ذریعہ سورج کی روشنی ہے  ،قدرت نے سورج کی روشنی میں وٹامن ڈی کا خزانہ رکھا ہوا ہے۔ 

پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی رپورٹ کے مطابق ایک سے چار سال کے بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر 10 مائیکرو گرام وٹامن ڈی  دینا چاہیئےجبکہ ایک سال سے کم عمر کے بچوں کیلیے8 سے 10 مایئکرو گرام وٹامن کی فراہمی یقینی بنانی چاہیے۔

ذیل میں وٹامن ڈی کے حصول کے چند ذرائع بیان کیے جا رہے ہیں:-

مچھلی:

نلی ہوئی مچھلی وٹامن ڈی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے یہ بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کی صحت کے لیے بھی  مفید  ہے ، ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ اسے اپنی خوراک کا حصہ ضرور بناناچاہیے۔

انڈے :

انڈے کی زردی میں وٹامن ڈی بہت زیادہ مقدار میں پایا  جاتا ہے اور اس کا استعمال بچوں کی  نشونما  کے لیے ازحدضروری ہے ،بچوں کے علاوہ بڑوں کے لیے خاص طور پر اگر آپ سبزی خور ہیں تو انڈوں کا استعمال آپ کے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی پوری کر سکتا ہے۔

سرخ گوشت:

اگرچہ سرخ گوشت وٹامن ڈی سے بھرپور ہے تاہم ڈاکٹرز اس کی 90 گرام یومیہ سے زیادہ مقدار نا مناسب قرار دیتے ہیں تاہم مقررکردہ مقدار میں اس کا استعمال  مفید ہے۔

ناشتہ:

ناشتے  میں وٹامن ڈی کے حصول کا  بہترین ذریعہ دلیہ ہے جبکہ بچوں کے لئے ناشتے میں وٹامن ڈی سےبھرپور سپلیمنٹ کا اضافہ کرنا چاہیےاور اس کے لیے ضروری ہے کہ  سپلیمنٹ کی خریداری کے وقت اس پر موجود غذائی اجزاءکا بغور دیکھنا  چاہیے کہ اس میں مناسب مقدار میں وٹامن ڈٰی موجود ہوں۔

سورج کی روشنی:

وٹامن ڈی کے حصول کا سب سے بڑا ذریعہ سورج کی روشنی ہے،بچوں کو سورج کی مناسب روشنی میں ضرور بٹھانا چاہیے، عموما صبح کے وقت کی روشنی  انسانی صحت کے لیے مفید ہے ۔ 

مزیدخبریں