اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چوری اور سینہ زوری دیکھنی ہو تو زرداری صاحب کا رویہ دیکھ لیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی نیب پیشی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن اولمپکس کی دوسری قسط آج 11 بجے سے شروع ہو گئی ہے اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے استقبال کے لیے پارٹی تانگوں پر پہنچے گی۔
Corruption olympics episode two starts at 11 AM ... stay tuned....... پورےپانچ تانگوں میں پوری پارٹی استقبال کیلئے پہنچے گی ، چوری اور سینہ زوری کو مثال دے کر واضع کرنا ہو تو نواز شریف اور زرداری صاحب کا رویہ دیکھ لیں۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 20, 2019
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چوری اور سینہ زوری کو مثال دے کر واضع کرنا ہو تو نواز شریف اور زرداری صاحب کا رویہ دیکھ لیں۔