کراچی : ایک حالیہ سروے کے بعد دنیا کے مہنگے ترین اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس کے مطابق سنگاپور دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار پایا ہے جبکہ غریبوں کی ماں اور روشنیوں کے شہر کے نام سے مشہور کراچی کو دنیا کے سستے ترین شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔
اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں تین شہروں کو بیک وقت دنیا کے مہنگے ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ اس فہرست میں سنگاپور کو پہلے نمبر پر اس لیے رکھا گیا ہے کیونکہ 2018 میں بھی یہ مہنگے ترین ممالک میں سر فہرست تھا۔ سروے میں سنگاپور، ہانگ کانگ اور پیرس کی درجہ بندی ایک ہی ہے اور تینوں شہر بیک وقت دنیا کے مہنگے ترین شہر قرار پائے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ گزشتہ 30 برسوں سے 133 شہروں کی فہرست جاری کر رہا ہے۔اس فہرست کی تیاری کیلئے کھانے پینے اور رہائش کی سہولیات جیسی بنیادی چیزوں کا موازنہ کیا جاتا ہے۔ فہرست میں کئی ممالک کو یکساں درجہ دیا گیا ہے جس کی وجہ ان شہروں میں ضروریات زندگی پر آنے والے ایک سے اخراجات ہی