بولان جیب ریلی کا دوسرا روز ، چالیس سے زائد ریسرز میں دلچسپ مقابلے

11:04 PM, 20 Mar, 2018

مچھ:مچھ میں جاری تین روزہ سیکنڈ فور بائی فور بولان جیب ریلی کا میلہ دوسرے روز بھی خوب زور شور سے سجا۔

سٹاک کیٹیگری میں شامل 40 سے زائد جیپ  نے ریس میں حصہ لیا جبکہ فائنل کل نادر مگسی ، پرنس محمد احمد زئی ، رانی پٹیل اور وفاقی وزیر جام کمال کے درمیان ہو گا۔

بولان جیپ ریلی رتیلے پر خطر ٹریک اور سنگلاخ پہاڑوں کے دامن میں 90 کلو میٹر کے ٹریک پر ریسرز نے اپنا فن مہارت دکھاتے ہوئے قسمت آزمائی ، دلچسپ بات یہ ہے کہ خواتین ریسرز بھی مقابلے میں شریک ہوئیں۔

زرین مگسی اور فواد زرکوزئی ایک گھنٹہ 7منٹ ، طارق مگسی  ایک گھنٹہ 12منٹ ، حاجی وحید ایک گھنٹہ 17منٹ میں فاصلہ طے کرنے میں کامیاب ہوئے۔

دشوار گزار ٹریک ہونے کی وجہ سے تین ریسرز کی جیپ الٹ گئی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، ٹریک کے ارد گرد ایف سی اہلکاروں کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔

جبکہ کسی بھی قسم کے حادثے کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ۔

مزیدخبریں