چنیوٹ: نا بالغ بچوں کی 6 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی

10:13 PM, 20 Mar, 2018

چنیوٹ: ضلع چنیوٹ کی تاریخ میں اجتماعی زیادتی کا انوکھا مقدمہ، کم عمر اور نا بالغ بچوں کی چھ سالہ بچی سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج ہونے کے بعد جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ رجوعہ نے چند روز قبل چک نمبر 138 میں تین نا بالغ ملزمان طلحہٰ ولد ظفر علی عمر گیارہ سال، علی حمزہ ولد شہباز علی عمر سات سال، نزاکت ولد لیاقت علی عمر دس سال نے چھ سالہ بچی سے زیادتی کی تھی جس پر تھانہ رجوعہ پولیس نے بچی کے والد غلام رضا ولد مختار علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا تھا۔ تینوں ملزمان بچے جن کی عمریں سات سال سے دس سال تک کی بتائی گئی ہیں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ نمبر 87/18 بجرم 376/2 درج کر لیا تھا جس پر سب انسپکٹر اسلم خان تفتیشی مقدمہ نے ان نا بالغ ملزمان بچوں کو علاقہ مجسٹریٹ محمد اعظم خان کی عدالت میں جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کیا تو فاضل جج نے بچوں کو زیادتی کیس میں تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے تفتیشی مقدمہ کو حکم دیا ہے کہ تفتیش مکمل کرکے لائیں اور واضح کریں کہ تینوں ملزمان بچے مجرم ہیں یا نہیں۔

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تینوں نا بالغ ملزمان چھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں