بھارت دھمکیاں بند کرے ، احمقانہ حرکت کی تو منہ توڑ جواب دینگے:دفتر خارجہ

09:50 PM, 20 Mar, 2018

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت دھمکیوں کا سلسلہ بند کرے ، کوئی احمقانہ حرکت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت مسلسل دھمکیوں کا سلسلہ بند کرے۔

انھوں نے لکھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن رہنا چاہتا ہے تاہم کسی بھی احمقانہ حرکت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مزیدخبریں