ملتان: جوتا بازی کی وبا سیاستدانوں کے بعد عدلیہ میں بھی جاپہنچی۔ ملزم نے بھری عدالت کے اندر جج کو جوتا دے مارا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں اُس وقت افسوسناک صورتحال پیدا ہوئی جب پیشی کے لیے لائے گئے ملزم اعجاز نے اچانک پیروں سے جوتی نکال کر سنئیر سول جج زاہد قیوم پر دے ماری۔
فاضل جج نے ملزم کے فعل پر کمال صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور خاموشی سے اٹھ کر اپنے چیمبر میں چلے گئے، جبکہ ملزم اعجاز کو واپس بخشی خانے منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔