نئی دہلی: بھارت نے تصدیق کی ہے کہ داعش نے اغوا کیے جانے والے 39 بھارتی مزدوروں کو قتل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجتماعی قبروں سے ملنے والی لاشوں میں سے 38 کے ڈی این اے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ اغوا کیے گئے بھارتی مزدور تھے۔ بھارت نے ان مزدوروں کی رہائی کے لیے کوششیں کیں اور جب عراقی فوج نے موصل کو داعش سے آزاد کرایا تب بھی بھارت نے عراقی حکومت سے مزدوروں کی تلاش کے لیے مدد مانگی۔
واضح رہے کہ ان مزدوروں کو موصل سے 2014 میں اغوا کیا گیا تھا اور انڈین حکومت اب تک کہتی آئی تھی کہ یہ مزدور زندہ ہیں۔ انڈین نرسوں کو جنگ سے ڈر کیوں نہیں لگتا۔