شہباز شریف کا تینوں بڑوں کو مل بیٹھنے کا مشورہ آنکھوں میں دھول کے مترادف ہے:خورشید شاہ

07:40 PM, 20 Mar, 2018

اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر سید خورشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا تینوں بڑوں کو مل بیٹھنے کا مشورہ آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ، نواز شریف کو فرعون کہنے پر چودھری نثار علی خان کو بددیانت قرار دیا اور کہا عمران خان کا تو منشور ہی صرف یہ ہے عزت اچھالو اور بے عزت کرو۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید کا کہنا ہے مسلم لیگ ن گالی گلوچ پر اتر آئی ، شہباز شریف کا پارلیمنٹ عدلیہ اور فوج کے مل بیٹھنے کا مشورہ آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔

بلین ٹری سونامی کو جعلسازی قرار دیا اور کہا عمران خان کا تو منشور ہی صرف یہ ہے کہ عزت اچھالو اور بےعزت کرو ، نواز شریف کو فرعون کہنے پر چودھری نثار کو خوب سنائیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے نگران وزیراعظم کا معاملہ ابتدائی مرحلے میں ہے ، سیاستدان جلسوں میں ناموں کا اعلان کرنے کے بجائے انہیں ارسال کریں  ، امید ہے معاملہ پارلیمنٹ میں حل ہو جائے گا۔

مزیدخبریں