واشنگٹن: امریکہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے دعوی کیا ہے کہ ایران ، یمن میں ایک اور حزب اللہ بنانا چاہتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ ایران ایسا کر کے نہ صرف سعودی عرب کے امن اور استحکام کو متزلزل کرنے کی کوشش کر رہا ہے بلکہ پورے خطے کو تباہی کی دہانے پر پہنچانا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کا بنیادی مسئلہ اس کا طرز عمل اور توسیع پسند رجحان ہے جسے کسی طور قبول نہیں کیا جاسکتا۔ یمن میں حوثی ملیشیا کو ایران کی مدد حاصل ہے جو دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا پشت پناہ ہے۔
سعودی عرب یمن کی مدد کرنے والوں میں پیش پیش ہے۔ یمن کے تمام متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد کے حوالے سے سعودی عرب کی کوششیں نمایاں ہیں۔