لاہور : پاکستان سپر لیگ کے سپر میچز یو اے ای سے لاہور منتقل ہو گئے ہیں۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم ہونے والے میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان پہلا ایلمنیٹر میچ کھیلا جائے گا ۔تاہم لاہور میں آج صبح سے ہلکی ہلکی بوندا باندی بھی جاری ہے جس کی وجہ کوئٹہ اور پشاور کے درمیان ہونے والا اہم میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔
بوندا باندی ہونے کے بعد قذافی اسٹیڈیم کی پچ کو ڈھانپ دیا گیا ہے ۔اگر تیز بارش کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ نہ ہوا تو اس کا فائدہ ڈیرن سیمی کی زلمی کو ہو گا کیونکہ پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی پوزیشن کافی مستحکم ہے ۔ جس کی وجہ سے ایک ایک پوائنٹ ملنے کی صورت میں پشاور زلمی کراچی کنگز کیخلاف دوسرا ایلیمنیٹر میچ کھیلے گی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹائٹل کے حصول کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں :َآج لاہور میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
تاہم دوسری جانب محکمہ موسمیات کےمطابق آج لاہور میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 16،زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری رہنے کاامکان ہے جبکہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ شہرمیں تیزہوائوں کےساتھ بارش کا 40 فیصدامکان ہے ۔بارش کی پیشگوئی کے بعد آج پاکستان سپر لیگ کا قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالا ایلمینیٹر میچ ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جبکہ دوسرے میچ کے دوران بارش ہوسکتی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں