پیرس:صدارتی انتخابات میں بھاری رقوم لینے کے الزامات پر فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نکولس سرکوزی کو عدالت کی جانب سے آج صبح پیش ہونے پرگرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:جس سے نیکی کرو اس کے شر سے ڈرو،نواز شریف نے چوہدری نثار کے متعلق سوال پر حضرت علیؓ کا قول پڑھ کر سنادیا
جولائی 2014 ءسابق فرانسیسی صدر کو مبینہ طور پر اپنے اثر و رسوخ کے استعمال کے الزام میں حراست میں لے کر ان سے باقاعدہ تفتیش کی گئی تھی جبکہ اس مرتبہ نکولس سرکوزی کو 2007 ءکے صدارتی انتخابات میں بھاری رقوم لینے کے الزامات پر گرفتا ر کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ رہے کہ سابق فرانسیسی صدر2007 ءسے 2012 ءکے دوران فرانس کے صدر رہے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں